کل پاکستان کیلئے بہت بڑا دن ، آپ کا ووٹ اہم ہے ، جمائمہ اور قاسم کا پیغام

بانی تحریک انصاف عمران خان  کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ  نے اپنے بیٹوں کی پی ٹی آئی کے جھنڈے کے ساتھ تصویر شئیر کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق اہلیہ بانی تحریک انصاف عمران خان جمائمہ نے اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان  کی تصویر شئیر کی جس میں وہ دونوں پی ٹی آئی کا جھنڈا اٹھائے ہوئے کھڑے ہیں۔

جمائمہ اور عمران خان کے بیٹے قاسم نے  عام انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی ووٹرز کیلئے پیغام جاری کیا ہے۔

قاسم نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر اسی تصویر کے ساتھ والی کی جماعت کی حمایت میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل کا دن پاکستان کے لیے بہت بڑا دن ہے ، آپ کا ووٹ اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے