میرے پاس الفاظ نہیں کس طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کروں، اسد قیصر
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔شوہر سے ملاقات میں خریت دریافت کی۔
اسد قیصر نے ڈاکٹر یاسمن راشد کی فیملی سے بات کرتے کہا ہے کہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے ۔ تحریک انصاف کے بانی تحریک انصاف اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہونگے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو ظلم ہو رہا اس کی اسمبلی فلور پر آواز اٹھاؤ گا۔ قانون کے مطابق جہدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گندم اسیکنڈل کو دبانے کو کوشش کر رہے ہم کسانوں کے ساتھ ہے۔ کارکنوں سے درخواست ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔
ڈاکٹر راشد نے اسد قیصر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔