نئے نوٹ پر متنازعہ علاقے کیوں چھاپے، بھارت بھڑک اٹھا

بھارت نے نیپال کی جانب سے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہارکر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ نیپال کے نئے کرنسی نوٹ پر لیپولیکھ، لمپیادھورا اور کالا پانی کے علاقے دکھائے گئے ہیں جو بھارت کے ساتھ تنازع کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ 2020ء میں نیپال کی جانب سے ملک کا ترمیمی نقشہ جاری کیا گیا تھا جس میں اس نے اہم اسٹرٹیجک علاقے لیپو لیکھ، لیمپیادھورا اور کالاپانی کو آئینی طور پر اپنا حصہ قرار دیا ہوا ہے۔

اب نیپال نے وزیرِ اعظم پشپا کمال ڈھال کی منظوری کے بعد 100 روپے کا نیا نوٹ ملک میں جاری کر دیا ہے جو باضابطہ طور پر قابلِ استعمال ہو گا، اس نوٹ کی پچھلی جانب موجود پرانا نقشہ تبدیل کر کے نیا نقشہ شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیپال کے نئے کرنسی نوٹ پر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے نیپالی اقدام پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے یک طرفہ قرار دیا اور کہا کہ نیپال کے اس یک طرفہ اقدام سے ہمارے درمیان یا زمینی حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی، البتہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات سنگین صورتِ حال اختیار کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے