عوام انتخابات میں سلیکشن کو الیکشن میں تبدیل کریں گے، رہنما تحریک انصاف

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کا تقاضا ہے، ہر جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اپنے امیدواروں کو بھرپور انتخابی مہم چلانے کا کہا ہے، عوام امیدواروں کے پاس خود آ رہے ہیں ، عوام اس سلیکشن کو الیکشن میں تبدیل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ آج القادرٹرسٹ،توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، ایک کیس کی کارروائی منگل، دوسرے کی اگلے ہفتے ہو گی ، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو پیچھے بٹھایا گیا تھا، میڈیا نمائندوں کو سماعت کی آواز نہیں پہنچ رہی تھی۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توجہ الیکشن پر ہے، سابق چیئرمین تحریک انصاف کا کارکنوں کو پیغام ہے کہ وہ باہر نکلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے