خاتون وائلٹر کی موٹروے پولیس افسران کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آ گیا

سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون وائلٹرنے موٹروےپولیس افسران کے ساتھ بدتمیزی کی۔

راولپنڈی: ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ڈرائیور انتہائی لاپروائی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی۔جس پر خواتین  ڈرائیور کو اوور سپیڈنگ اور خطرناک ڈرائیونگ  کرنے پر روکا گیا۔

خواتین موٹروے پولیس افسران سے بد تہذیبی  سے پیش آئیں اور مسلسل موٹروے بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتی رہیں۔

موٹروے پولیس افسران کے سمجھانے کے باوجود خواتین نے اپنا رویہ برقرار رکھا اور مسلسل مختلف قسم کے دباؤ ڈالتی رہی۔

خواتین ٹریفک وائلیشن پر جرمانے کیے بغیر وہاں سے چلی گئی۔ مذکورہ واقعہ اج کلر کہار کے قریب پیش ایا ۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے