عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے جیل میں ووٹ کاسٹ کر دیا

پنجاب کی جیلوں میں 65 ہزار قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزار نے عام انتخابات کے لیے حق رائے دہی استعمال کر لیا ہے۔

جیل میں ووٹ کاسٹ کرنے والوں میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں صوبے کی 43 جیلوں میں قید 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے صرف ڈیڑھ ہزارقیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق راہے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا گیا تھا۔ پنجاب کی جیلوں میں صرف ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے جنہوں نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

آئی جی  جیل خانہ جات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی نگرانی میں ووٹ کا عمل مکمل کروا کرپوسٹل بیلٹ پیپرز بھجوا دیئے۔ جس کا رزلٹ الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے