یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں، کانفرنسز اور سیمینار کا انعقاد

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا، اس موقع پر مختلف شہروں میں سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں بھی نکالی گئی ہیں۔

پاکستان بھر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیرِ اہتمام ریلیاں بھی نکالی گئی۔ اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

اسلام آباد میں نکالی جانے والی ریلی کا روٹ وزارت خارجہ سے ڈی چوک ہے جس میں نگراں وفاقی وزرا جمال شاہ، مرتضیٰ سولنگی اور انیق احمد نے شرکت کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ریلی پہنچنے پر ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کی قیادت میں وزارت خارجہ کے افسران اور ملازمین بھی اس ریلی میں شریک ہوئے۔ ریلی میں مختلف وزارتوں کے ملازمین اور پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں نے بھی شرکت کی۔

دوسری طرف لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت اسٹیٹ بینک سے اسمبلی ہال تک کشمیر و فلسطین مارچ کیا گیا۔ جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خطاب کیا۔

اس موقع پر نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنادے۔ پاکستان کے عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے