سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض میں پہلا الکحل اسٹور کھولنے کی تیاریاں

سعودی عرب میں پہلا الکحل اسٹور کھلنے جا رہا ہے، دارالحکومت ریاض میں ڈپلومیٹک کوارٹر میں آئندہ کچھ ہفتوں میں یہ اسٹور کھول دیا جائے گا۔

رائٹر کے مطابق یہ الکحل اسٹور غیر ملکی سفارت کاروں کے لئے کھولا جا رہا ہے، خبر ایجنسی کے مطابق الکحل خریدنے کے لئے خریداروں کو پہلے سعودی وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا پڑے گا۔

یہ کلیئرنس کوڈ موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا اور خریداروں کو ماہانہ مخصوص کوٹہ دیا جائے گا۔رائٹر کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس سے مملکت میں مقیم غیر مسلم تارکین وطن بھی مستفید ہوسکیں گے یا نہیں

سعودی عرب حکومت کی جانب سےابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے، واضح رہے کہ سعودی قانون کے تحت شراب پر پابندی عائد ہے اور اس کی سرعام کوڑے مارنے سمیت دیگر سخت سزائیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے