چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں چل بسے

چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ سیبسٹین پنیرا اور تین دیگر افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر جنوبی چلی کی جھیل میں جا گرا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں سابق صد ر ہلاک جبکہ دیگر تین مسافر زندہ بچ گئے۔

سیبسٹین پنیرا کی لاش کو جھیل سے نکال کر پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب سے چلی کے صدر نے سیبسٹین پنیراکےانتقال پر ملک بھر میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 2010 اور 2022 کے درمیان دو مرتبہ صدر رہنے والےسیبسٹین پنیرا کی جمعہ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے