راولپنڈی: این اے 57 اور پی پی 19 کے آزاد امیدوار چوہدری عدنان قاتلانہ حملے میں جاں بحق
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے جھنڈا چیچی کے قریب چوہدری عدنان پر فائرنگ کی، شدید زخمی ہونے والے چوہدری عدنان بے نظیر بھٹو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
چوہدری عدنان 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔سانحہ 9 مئی کے بعد چوہدری عدنان نے آزاد حیثیت اختیار کر رکھی تھی۔