نئی اور غیر ضروری آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ، وزارتوں اور ڈویژنز سے تفصیلات طلب

وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال میں نئی اور غیر ضروری آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی تجاویز تیار کر لیں۔

اسلام آباد ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ نے وفاقی بجٹ2024-25/ کی تیاری کیساتھ  نئے مالی سال میں تمام فالتو آسامیاں ختم اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی تجاویز بھی تیار کی ہیں ۔

وزارت خزانہ نے 3 سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیاں کو بھی ختم کرنے کی تجویز بھی دی ہے ، کسی بھی وزارت ، ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔

نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سے مشروط ہو گی ، وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنزسے منظور شدہ اور خالی آسامیوں کی تفصیلات 5 اپریل تک طلب کر لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے