مخالف کھلاڑی پر اظہارِ برہمی، بابر اعظم کے جملے وائرل، ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے مخالف کھلاڑی کو غصے میں کہے گئے جملے ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

بی پی ایل کی  فرنچائز رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے سابق کپتان دورانِ میچ غصے میں آگئے۔ بابر اعظم کی مخالف کھلاڑی سے سخت لہجے میں گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

یہ واقعہ گزشتہ روز کھیلے گئے ڈرڈانٹو ڈھاکا اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ میں پیش آیا۔ اننگز کے 13 ویں اوور میں بابر اعظم اس وقت غصے میں آئے جب وہ ڈھاکہ کے وکٹ کیپر عرفان سکھر سے الجھ پڑے۔

امپائر اور مخالف ٹیم کے کپتان مصدق حسین نے بابر اور عرفان کے جھگڑے کو ختم کروانے کی کوشش کی لیکن بابر وکٹ کیپر پر غصہ کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں آپ سے بات نہیں کررہا، میں اپنے آپ سے بات کررہا ہوں’۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا مخالف کھلاڑی کو کہا گیا یہ جملہ اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ایکس پر بابر کے مداح کو انکی حمایت میں ٹویٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے اس میچ میں ڈورڈینٹو ڈھاکہ کے خلاف 46 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز کی شانداز اننگز کھیلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے