ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف 21 سال بعد تاریخی فتح

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 21 سال بعد شکست دے کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج برسبین میں کھیلا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 311 اور دوسری اننگز میں 193 رنز بنا کر 216 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیو سمتھ کی شاندار 91 رنز کی اننگز بھی کینگروز کو فتح نہ دلوا سکی۔ آسٹریلوی بلے بازوں نے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شمار جوسیف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔

شمار جوسیف نے صرف 11.5 اوورز میں 68 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوایا۔ انکے ساتھ فاسٹ باؤلر الزاری جوسیف بھی 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے

اس کامیابی کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف مسلسل ٹیسٹ میچ ہارنے کا 21 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا آخری میچ 2003 میں جیتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے