صبح 6 بجے والد کی دکان پر کام کرنے جاتا اور وقفے میں کرکٹ کھیلتا تھا، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماسٹر بیٹر بابر اعظم نے انکشاف کرتے بتایا ہے کہ وہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھتے ہیں، ان کا سب سے بڑا گول ورلڈکپ جیتنا ہے  جبکہ پی ایس ایل ان کی پسندیدہ لیگ ہے۔

سوشل میڈیا پر سابق کپتان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی زندگی میں ایسے حالات بھی آئے جب وہ والد صاحب کی گھڑیوں کی دکان پرکام کرنے جاتے تھے ، صبح 6 بجےدکان پر جاتے اور وقفے کےدوران کرکٹ کھیلتے تھے ۔ جب پاکستان ٹیم میں پہلی بار نام آیا وہ زندگی کےجذبانی لمحات میں سے ایک تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ آج وہ جس مقام پرہیں اس میں سرفرازاحمد کا بڑا ہاتھ ہے، انہیں میرے بلے ہمیشہ پسند آتے ہیں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فخرزمان کے ساتھ کھیلتے ہوئے پریشر نہیں ہوتا بلکہ دوسری ٹیم پریشر میں رہتی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف شکست سے دل ٹوٹا تھا ، وہ جذباتی بھی ہوئے تھے ،جب کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی وجہ سے ان کی فیملیز کوہٹ کیا جاتاہےتو مشکل ہوتی ہے ۔

بابر نے مزید کہا کہ بطور پروفیشنل کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا،اسٹیو اسمتھ کی کور ڈرائیو سب سے بہترین ہے اوراے بی ڈی ویلیئر ان کے ڈریم بیٹنگ پارٹنر ہے ۔

اس کے علاوہ بابراعظم نے شادی سے متعلق سوال پرمحمد رضوان کو جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ کو اکیلے میں جواب دوں گا۔

بابر اعظم کا کہنا تھاہمیشہ مثبت سوچ رکھتا ہوں،کبھی کبھی منفی چیزوں کو نظرانداز کرتاہوں،جو غلطیاں ہوتی ہیں اپنے قریبی اور مینٹورز سے بات کرتاہوں ،میرا سب سے بڑا گول ورلڈکپ جیتنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے