نوازشریف کا اتحادیوں کے ساتھ ملکر وفاقی حکومت بنانے کا اعلان

سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی حالات ٹھیک کرنے کیلئے مزید 10 سال چاہئیں۔ فوج ، عدلیہ اور میڈیا کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

رائیونڈ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں ، آپ سے محبت کرتاہوں ،میں آپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ رہا ہوں ،میں آپ کی آنکھوں کی چمک کو دیکھ رہا ہوں ،آپ کی آنکھوں کی چمک کہہ رہی ہے پاکستان کو سنوار دو۔

ہم سب آپ کو مبارکباد کہتے ہیں،ان انتخابات میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ،الیکشن کے بعد ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ،سمجھتا ہوں، ہمارا فرض ہے، ملک کو بھنور سے نکالا جائے۔

ہم سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کا دل سے احترام کرتے ہیں ،ہم پارٹیوں ، آزاد امیداروں ہوں یا فرد واحد سب کا احترام کرتےہیں ،ہم سب کو دعوت دیتےہیں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھو۔

آپ جانتے ہیں کس نے ملک کےلیے کیا کیا ہے،آپ کو معلوم ہے ن لیگ کا ٹریک ریکارڈ کیا ہے،ضروری ہے تمام پارٹیاں مل کر حکومت بنائیں اور پاکستان کو بھنور سے نکالیں ،پاکستان کو مشکلات سے نکالنےکے لیے آو ہمارے ساتھ بیٹھو۔

ہمارا ایجنڈا اس وقت خوشحال پاکستان ہے،تمام پارٹیز آئیں اس ملک کیلئے مل کر کام کریں،ہارمنی سے بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہیے،جیتنے والے ہر آزاد ہر پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام ہے ،ہمیں قوم کی توقعات پر پورا اترنا چاہیے۔

جو لوگ لڑائی کی موڈ میں ہیں ہم ان سے نہیں لڑنا چاہتے ،ہمیں قوم کی توقعات پر پورا اترنا چاہیے،ملک کو بھنور سے نکالنے کے لئے کم از کم 10سال درکار ہیں۔

میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایسے حالات کا متحمل نہیں، مل کر بیٹھنا ہوگا،ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں ، کسی سے موازنہ نہیں۔اگر اکثریت ملتی تو بھی دوسری پارٹیز کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے۔

گیس کا بل ادا کرتے کوئی بوجھ محسوس نہیں ہو نا چاہیے،پیٹرول خریدتے وقت، موٹرسائیکل یا گاڑی میں پٹرول ڈلواتے کوئی بوجھ محسوس نہیں ہونا چاہیے،ملک میں پھر روشنیاں لوٹیں گی،بدامنی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

آزاد امیدواروں کو بھی کہتاہوں آئیں ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بنیں،چاہتے ہیں ہمارے تعلقات بھارت سمیت دیگر سے بھی بہتر ہوں ،انہوں  نے متحدہ حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کودعوت بھی دیدی۔

شہباز شریف آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے،شہباز شریف ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی ملاقات کریں گے،سب کو کہتا ہوں، سیاست عبادت سمجھ کے کرنا، عوام کی خدمت کرنا،حکومت کا بھرپور ساتھ دینا۔

ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کریں گے،ہمیں صرف مرکز میں اکثریت نہیں ملی، پنجاب میں بھی ملی ہے،مرکرز اور پنجاب میں سنگل لارجسٹ پارٹی ہیں،مرکز اور پنجاب میں خدمت کریں گے۔

سوال پوچھتا ہوں، 30 سال سے کم عمر والے ہاتھ کھڑا کریں، اکثریت ہے،یوتھ کے لیے شہباز شریف کی بڑی خدمات قابل قدر ہیں، لیپ ٹاپ خرید رہے ہیں،لیپ ٹاپ، وظیفے، اسپتالوں میں مفت دوائیاں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے