الیکشن 2024 پاکستان : قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنچری مکمل

 نشستیں جیت گئے، مسلم لیگ ن دوسرے اورپیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہیں۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے265 نشستوں میں سے 253 کے نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیئے جبکہ بارہ نشستوں پر نتائج آنا باقی ہیں۔

جس کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے کامیابی کی سنچری مکمل کرلی اور سو آزاد امیدوار قومی اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے

اب تک کےسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی دوسری اور پیپلزپارٹی کی تیسری پوزیشن ہے۔

مسلم لیگ ن نے اب تک قومی اسمبلی کی اکہتر نشستیں حاصل کی ہیں، پیپلزپارٹی چون نشستیں اپنے نام کرچکی ہے جبکہ ایم کیوایم پاکستان سترہ، ق لیگ تین، جے یو آئی ف تین اور استحکام پاکستان پارٹی دو نشستیں حاصل کرسکی ہے

اسی طرح بلوچستان نیشنل پارٹی، مجلس وحدت المسلمین اور پی ایم ایل ضیا ایک ایک نشست جیت سکیں، اب تک کے نتائج کے مطابق کوئی بھی جماعت حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت لینے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

وفاقی حکومت بنانے کے لیے ایوان میں ایک سو اکہتر نشستوں کی ضرورت ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق کوئی بھی جماعت حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت لینے میں کامیاب نہیں ہوئی، آزاد ہوں یا سیاسی پارٹی، حکومت بنانے کے لیے اتحاد کا سہارا لینا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے