خان صاحب کی شیو مجھ سے زیادہ بڑھی ہوئی ہے، صاحبزادہ حامد رضا ٹویٹس، عمران خان سے ملاقات کا مکمل احوال پڑھیے
جیل میں عمران خان سے ملاقات کا احوال بیان کرتے صاحبزادہ حامد رضا نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے لکھا ہے کہ میں عمران خان صاحب سے کہا کہ مجھے آپ سے کچھ سوال کرنے ہیں۔ عمران خان سے پوچھا کہ آپ کو فزیکل ٹارچر کیا گیا ؟
عمران خان: حامد یہ کیوں پوچھ رہے ہو۔ ؟حامد رضا: بعض افواہیں ہیں لوگ پوچھنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے جواب دیا کہ فزیکل ٹارچر نہیں کیا گیا۔ مینٹل ٹارچر کیا گیا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے لکھا کہ جیل میں نے خان صاحب کا تفصیلی انٹرویو کیا۔ خان صاحب سے انکے بارے تفصیل سے پوچھا۔عمران خان سے سوال و جواب کیا اور اجازت لی کہ میں یہ باہر جاکر بتاؤں گا۔ عمران خان نے اجازت دی کہ ہاں حامد تم باہر جاکر بتاؤ۔
صاحبزادہ حامد رضا کہتے ہیں کہ عمران خان کو ان کی بہنوں کی گرفتاری کا بتایا تو وہ حیران ہوئے کہ انہوں کب گرفتار کیا۔ میں خان صاحب کو انکی بہنوں کی گرفتاری پر بریفنگ دی۔میں تحریک انصاف کا حصہ نہیں اتحادی ہوں۔ میں کسی رہنما کی ناجائز طرف داری نہیں کرتا۔ جو بات حق ہے وہی کروں گا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان سے سوال کیا کہ علی امین کا سٹیٹس کیا ہے ؟عمران خان نے جواب دیتے کہا کہ مجھے علی امین گنڈا پور پر پورا اعتماد ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکن پی ٹی آئی کی قیادت سے نالاں ہیں۔ کیا پی ٹی آئی کی قیادت نے آپ کو دھوکہ دیا۔؟صاحبزادہ حامد رضا نےعمران خان سے سوال کیا ۔
عمران خان نے کہا مجھے اپنی قیادت پر اعتماد ہے مجھے میری قیادت نے کوئی دھوکہ نہیں دیا۔
مجھے دو دن پہلے کھانا بنانے کیلئے ایک مشقتی دیا گیا ہے لیکن اس کے کھانے اور جیل کے کھانے میں کوئی فرق نہیں ہے۔
کھانا دینے والا میرے سیل میں نہیں آسکتا۔ باہر سے کھانا دیتا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا نے عمران خان کی گفتگو بارے کہا کہ قرآن پر حلف دینے کو تیار ہوں سب کچھ ملاقات کا احوال من و عن بیان کردیا۔ اللہ اور اس کے رسول کو حاضر و ناظر جان کر آپ کو قوم کو سب من و عن بتادیا۔
کھلا چیلنج ہے کہ کوئی میری گفتگو کو چیلنج نہیں کرسکتا۔ جیو نیوز نے فیک پروپیگنڈہ کیا اور جھوٹی خبر چلائی۔ عمران خان نے کسی پر عدم اعتماد نہیں کیا۔
میرے لئے جو پارلیمنٹرین ڈٹ کر کھڑے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ صاحبزادہ حامد رضا کے سوال پر عمران خان کا جواب