طلبہ و پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: پنجاب حکومت کا تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
پنجاب حکومت نے کل صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد: نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز اور کالجز پر ہو گا، صوبہ بھر کی یونیورسٹیز بھی کل بند رہیں گی۔
قبل ازیں پنجاب کی حکومت نے صوبے میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔