سوشل میڈیا کی پاور: آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات طلب،سینیٹ کمیٹی نے گزشتہ 20 سال کی تفصیلات مانگ لی
کمیٹی کی جانب سے سیکرٹری پاور ڈویژن کو سوالنامہ بھجوا دیاگیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 1992 اوربعد میں لگنے والے پلانٹس کا قیمتوں کے لحاظ سے خطے کے ممالک کے ساتھ موازنہ فراہم کیاجائے۔۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی پاور نے سیکرٹری پاور ڈویژن سے گزشتہ 20 سال میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی تفصیلات مانگ لی۔ قائمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو دی جانے والی کیپسٹی پیمنٹس کی وجوہات بھِی فراہم کی جائیں۔
نجی شعبے میں لگنے والے تمام پلانٹس کے سپانسرز کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔اس میں گزشتہ 6سال میں لگنے والے ونڈ پاورپلانٹس کی پیداواری لاگت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
قائمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ونڈ پاورپلانٹس کی تعمیری لاگت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائِیں، آئی پی پیز کےساتھ موجودہ معاہدوں سے متعلق کمیٹی کو آگاہ کیاجائے۔
آئی پی پیز کے ساتھ مختلف اوقات میں معاہدوں میں کی جانے والی تبدیلیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔آئی پی پیز کی موجودہ پیداواری صلاحیت اورقیام کے وقت کی صلاحیت کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
کمیٹی نے خط میں پوچھا ہے کہ عالمی سطح پرایسے پاورپلانٹس کی کارکردگی کا کیا پیمانہ ہے تفصیلات دی جائیں ،1992 میں گیس اور فرنس آئل پرچلنے والے 50 میگاواٹ سے زائد کے پلانٹس کی معلومات طلب کی ہیں۔
سیکرٹری پاور تمام متعلقہ معلومات 2سے 3ہفتوں میں فراہم کریں۔۔