سرکاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگا نوجوانوں کے لئیے اچھی خبر
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاق وزارتوں و ذیلی اداروں میں گریڈ 1 سے 19 کی 346 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کے لئیے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے ۔این او سی 6 ماہ کے لئیے کارامد ہوگا۔
این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سر پلس پول سے جاری کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت نارکوٹکس کنٹرول میں گریڈ 1 سے 15 کی 247 اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے،دفاع ڈویژن میں گریڈ 1 سے 15 تک 68، فیڈرل گورنمنٹ ٹی بی سینٹر راولپنڈی وزارت صحت کی 6 اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت دفاع کے تحت جونئیر سویلین سیکیورٹی افسر کی 2، کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان میں 9 اسامیوں کی مںنظوری دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ سیکریٹری وائلڈ لائف گریڈ 17 کی ایک سٹیسٹیکل آفیسر، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کی 1 کی آسامی کی منظوری دی گئی جبکہ فشریز ڈیپارٹمنٹ کراچی میں گریڈ 16 سے 19 کی 8 آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔