ملک بھر میں نکاح رجسٹرڈ کا نظام ختم ، نیا قانون متعارف
ملک بھر میں اب نکاح کا رجسٹرڈ ختم کرکے اسکی جگہ ایک ٹیب متعارف کیا جائے گا ٹیب پے نکاح پڑھانے کا نکاح خواں کا اکائونٹ بنایا جائے گا۔
نکاح کی فیس نکاح خواں جمع کروائے گا گواہان کے شناختی کارڈ پہلے سکین ہوںنگے پھر بائیومیٹرک کے بعد اگر شناختی کارڈ کی سکینگ اور انگوٹھے کے نشان میچ ہوئے تو گواہ قابل قبول ہوگا۔
دلہا کی تصویر بھی مولوی صاحب بنائیں گے اگر دلہا مفرور ہوا یا کسی مقدمے میں اشتہاری یا ٹیکس چور ہوا تو دلہا کو موقع پر گرفتار کرلیا جائیگا کیونکہ ٹیب کا تصویری رابطہ نادرا سے منسلک ہوگا۔