قوم سادگی اپنائے۔ مہنگائی پر صبرکرے۔ ٹیکسز پرٹیکسز دے،ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشہ اضافے کا بل منظور

قوم مہنگائی اور بجلی کے مہنگے بل برداشت کرے مگر پارلیمنٹرین اپنی عیش وعشرت پر نظر ثانی کو تیار نہیں۔ مہنگائی کے دوران میں قومی اسمبلی نے اراکین کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی۔

قومی اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ قوم کی آواز اٹھانے کے بجائے اپنی ترجمانی کرنے لگے۔

عوام کو سادگی اپنانے اور صبر کا مشورہ دینے والے پارلیمنٹرین نے اپنی مراعات مزید بڑھا لیں۔ قومی خزانے پر اور بوجھ ڈال دیا گیا۔ مراعات اراکین لینگے اور خرچے عوام کو برداشت کرنا ہونگے ۔

پیپلز پارٹی کے عبد القادر پٹیل نے اراکین پارلیمنٹ کی مراعات بڑھانے سے متعلق ترمیم ایوان میں پیش کی۔ جسے قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

ارکان پارلیمنٹ تنخواہ و مرات ایکٹ میں ترمیم فنانس بل کے ذریعے کی جا رہی ہے۔  اراکین اسمبلی کا سفری الاؤنس 10روپے کلومیٹر سے بڑھا کر25روپے کر دیا گیا۔

اراکین بچ جانے والے سالانہ فضائی ٹکٹس استعمال نہ ہونے پر منسوخ کرنے کی بجائے اگلے سال قابل استعمال ہونگے۔ سالانہ ٹریولنگ ووچرز 25 سے بڑھا کر 30 کر دیا گیا۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات کا اختیار وفاقی حکومت سے لیکر متعلقہ ایوان کی فنانس کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے