وزیراعظم کا بڑی عید پر عوام کو بڑا تحفہ، پٹرول 10 روپے سستا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم شہبازشریف نے عید پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.33 روپے کی کمی کی منظوری دی۔ جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت فی لیٹر267 روپے 89 پیسے ہو گی ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یکم جون کو پیٹرول 4.74 روپے اور ڈیزل 3.86 روپے فی لیٹر سستا کیا گیاتھا ۔ وزیراعظم نے آج ہی صنعتوں کیلئے بجلی 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا ۔
یکم جون کو بھی وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں معمولی کمی کی گئی۔