سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری، تنخواہوں میں بڑے اضافے کا اعلان
بجٹ دستاویزات نیوز ٹائم اردو نے حاصل کر لی۔ جس کے مطابق گریڈ ایک سے سولہ تک 25 فیصد اضافے کا اعلان کیا جائے گا۔
گریڈ سترہ سے بائیس تک 22 فیصد جبکہ کم سے کم ماہانہ تنخواہ 37 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق مزدور کی کم از کم اجرت 32000 روپے سے بڑھا کر 37000 روپے مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔