پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 30 ہزار بھرتیوں کا اعلان

بے روز گار افراد کیلئے بڑی خوشخبری، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے گرمی کی چھٹیوں میں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 30 ہزار بھرتیاں کرنے کا اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے نجی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں ہونے والی بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت کو دیکھتے ہوئے گرمی کی چھٹیوں میں 20 سے 30 ہزار اساتذہ رکھے جائیں گے۔

سکندر حیات نے مزید کہا کہ باقی اساتذہ کی شارٹیج ریشنلائزیشن کےذریعے پوری کی جائے گی۔ کوشش ہے کہ تمام بھرتیوں کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے