عید قریب آتے ہی کانگو وائرس کے کیسز سامنے آنا شروع، متاثرہ مریض جاں بحق
ذرائع قومی ادارہ صحت نے تصدیق کرتے بتایا ہے کہ ملک میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا۔ کانگو کیس 14 مئی کو چارسدہ کے علاقے پڑانگ سے رپورٹ ہوا تھا۔
ذرائع قومی ادارہ صحت کانگو کا مریض پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج تھا۔کانگو وائرس کا مریض 19 مئی کو پشاور میں انتقال کر گیا تھا۔
کانگو وائرس کا شکار 18 سالہ لڑکا گلہ بانی کے پیشے سے وابستہ تھا۔کانگو مریض کو 17 مئی کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور لایا گیا تھا۔18 مئی کو کے ٹی ایچ پشاور میں مریض میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب پشاور نے مریض میں کانگو کی تصدیق کی تھی۔مریض علامات ظاہر ہونے سے سات روز قبل جانور خریداری کیلئے لاہور گیا تھا۔