وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی۔،ملاقات تقریبا 40 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں وزیر اعلی کے پی نے بانی چیئرمین کو ایس ائی ایف سی اجلاس بارے آگاہ کیا ۔ملاقات میں پارٹی،ملکی سیاسی صورتحال بارے بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات ختم ہونے پر وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے بانی تحریک انصاف عمران خان کو حکومت اور اسٹبلشمنٹ سے ہونے والے مذاکرات بارے آگاہ کیا۔

عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹانے کا کہا۔کہ جب تک پی ٹی آئی کے تمام ورکرز جو 9 مئی کے بعد جیلوں میں قید ہیں ان کو رہا نہیں کیا جاتا۔ مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے