اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان، انٹرویو کب ہوں گے؟

وفاقی وزارت تعلیم نے اساتذہ کی بھرتی کے لیے کمر کس لی۔،سینیر پروفیسرز پر مشتمل ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔۔

وفاقی وزارت تعلیم کا سکولوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے گریڈ 14 میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے چار سلیکشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری پر سلیکشن کمیٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔29 مئی سے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے انٹرویوز شروع ہوں گے۔

سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی میں میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت کمپرومایز نہیں کیا جائے گا، بھرتی ہونے والے240 اساتذہ کو بہترین ٹرینرز سے تدریسی  تربیت دی جائے گی۔

حکام وزارت تعلیم نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں تعینات کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے