گاڑی کی نشست پر موجود یہ چیز ٹریفک حادثے کی صورت میں زندگی کیسے بچا سکتی ہے؟
دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں یا اربوں افراد گاڑی پر سفر کرتے ہیں۔کئی ٹریفک حادثات کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
گاڑیوں میں دوران سفر حادثات میں کچھ احتیاطی تدابیر اپنا کر موت کے منہ میں جانے سے بچا جا سکتا ہے مگر حیران کن طور پر بیشتر افراد کو گاڑی کے اندر چھپے چند حیرت انگیز فیچرز کا مقصد ہی معلوم نہیں ہوتا۔
ان میں سے ایک فیچر گاڑی کی نشستوں میں سر کو سہارا دینے کے لیے موجود ہیڈ ریسٹ میں بھی چھپا ہوتا ہے۔
یہ ہیڈ ریسٹ بنیادی طور پر کسی حادثے کے دوران شدید جھٹکے سے سر اور گردن کو پہنچنے والے نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
گاڑیوں کے اس ہینڈل کا اصل مقصد آپ کو دنگ کر دے گا
1960 کی دہائی سے ہیڈ ریسٹ کو گاڑیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے اور حادثے کے دوران یہ سر کی حرکت کو محدود کرتے ہیں، جس سے گردن ٹوٹنے یا انجری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہیڈ ریسٹ کو نشست سے الگ کرنے (detachable) کی سہولت کیوں دی گئی ہے اور اس کے نچلے حصے میں میٹل راڈز کیوں ہوتے ہیں؟
اگر نہیں تو جان لیں کہ آپ کسی ایمرجنسی میں ہیڈ ریسٹ کو گاڑی کے شیشے توڑنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
گاڑیوں میں موجود اس کھڑکی کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
مثال کے طور پر اگر حادثے یا کسی اور وجہ سے گاڑی میں پھنس جائے تو آپ ہیڈ سیٹ کو اپنی جگہ سے نکال کر اس کی میٹل راڈز کو گاڑی کے دروازے اور شیشے کے درمیان موجود خلا میں داخل کرکے زور لگا کر شیشے کو توڑ سکتے ہیں۔
بیشتر افراد کو گاڑیوں کے اس فیچر کا علم نہیں ہوتا جو ہنگامی حالات میں زندگی بچانے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔