برطانوی ارب پتی رئیلیٹی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا

برطانیہ کی ارب پتی کاروباری شخصیت اور  رئیلیٹی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ بھی ادا کرلیا۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر مکہ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈینی لیمبو نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔

ڈینی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جرنی 2 مکہ کے نام سے جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں عمرہ ادائیگی کیلئے حرم میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران ڈینی آبدیدہ بھی ہوگئے۔

ڈینی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ آپ کو نہیں معلوم ہوتا آپ کو زندگی کب کس راستے پر لے جائے؟ میں کاروباری میٹنگ کیلئے سعودیہ گیا تھا لیکن وہ میٹنگ جلدی ختم ہوگئی، مجھے ایک شخص ملا جو مجھے مکہ لے گیا اس کے بعد میرے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا، اب میں لندن ایک نومسلم کے طور پر واپس آیا ہوں۔

ڈینی لیمبو نے باسط نامی شخص کے ساتھ ایک سیلفی شیئر بھی کی جس میں انہوں نے باسط کو بھائی کہتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے زندگی گز ارنے کا اصل مقصد سکھانے کا شکریہ۔

ڈینی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر  احرام پہنے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مسلم دوستوں کی جانب سے مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 کچھ عرصہ قبل ڈینی لیمبو کا اصل نام ڈینی کیرن تھا  لیکن اسپورٹس کار  لیمبرگینی سے متاثر ہوکر انہوں نے اپنا نام  ڈینی لیمبو رکھ لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے