اشفاق ستی کہانی میں نیا رخ، کرن ناز حقیقت لیکر سامنے آگئیں
نجی ٹی وی اے آر وائی کے میزبان اشفاق ستی پر اہلیہ نومیکا کی جانب سے تشدد کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد نجی ٹی وی میزبان کرن ناز نے اپنی ٹوئٹ میں نئے دعوے کردئیے ہیں۔
کرن ناز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طویل ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اشفاق اسحاق میرے آج ٹی وی کے ساتھی ایک بہترین ٹی وی اینکر جن کی اہلیہ نے ان پر مار پیٹ کا الزام لگایا۔کہانی کا دوسرا رخ اشفاق کی اجازت سے آپکے سامنے رکھ رہی ہوں۔
ٹویٹ میں کرن ناز نے لکھا کہ اشفاق کی پہلی بیوی کے تین بچے نومیکا(دوسری) کے ساتھ رہتے ہیں اور بچوں کو اجازت نہیں کہ وہ اشفاق کی تیسری بیوی کے گھر جائیں ،نومیکا اپنی والدہ کے گھر گئیں تو اشفاق بچوں کے ساتھ وہاں چلے گئے۔جس پر نومیکا نے بہت ہنگامہ کیا۔ بچوں پر تشدد کیا۔اشفاق کو گالیاں دیں۔مارا جس کے جواب میں اشفاق نے خاتون کو دھکا دیا اور وہ دروازے سے ٹکرائیں۔
جو تصاویر نومیکا نے پوسٹ کی اسی طرح کی تصاویر اشفاق کی بھی ہیں۔نومیکا نے الزام لگایا کہ پہلے انکی کردار کشی کی گئی پھر تشدد کیا گیا۔جبکہ وڈیو میں نومیکا کی زبان سنی جاسکتی ہے۔جو کمرے کے باہر کھڑے انکے بچوں نے بنائی ہے۔خاتون نے ARY کے دفتر جاکر بھی بڑا شور شرابا اور ہنگامہ کیا ہے۔
اشفاق اور انکے بچے اس وقت شدید خوف اور تکلیف میں ہیں۔بچے اسکول نہیں جارہے کہ وہاں آنٹی(نومیکا) آکر مار پیٹ نہ کریں۔اشفاق اور انکی تیسری اہلیہ خوف زدہ ہیں کہ انہیں مار نہ دیا جائے۔اشفاق کے مطابق نومیکا کے بھائی رانا عمران،رانا سلمان اور والد اس سے پہلے بھی انہیں ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورتے رہے ہیں۔
اس جھگڑے کے بعد بھی گھر میں آکر بیٹھ گئے۔اشفاق کو ڈراتے دھمکاتے رہے کہ رقم دیں ورنہ سوشل میڈیا پر بدنام کریں گے۔رانا عمران نے ایک لاکھ روپے لیے اور چلے گئے۔اشفاق کہتے ہیں میں اتنا بڑا ظالم ہوں کہ نہ اپنا تحفظ کرسکتا ہوں نہ اپنے بچوں کا۔
کرن ناز نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ میں عورت کو گالی دینے والے اس پر تشدد کرنے والے کسی بھی مرد کو سپورٹ نہیں کرسکتی۔بلکل اسی طرح مرد اور اسکے بچوں کو گالی دینے والی،مارنے پیٹنے اور بدنام کرنے والی عورت کے ساتھ میں نہیں کھڑی ہوسکتی۔