پنجاب ،میٹرک سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کی جانب سے  صوبہ بھر میں مارچ میں شروع ہونیوالے میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان2024کی حتمی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے ۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور لاہور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشنز کے زیر اہتمام 4 مارچ کو انگریزی،6 مارچ کو کیمسٹری و جنرل سائنس، 8 مارچ کو فزکس اور اسلامیات اختیاری، 9 مارچ کو اسلامک سٹڈیز، 11 مارچ کوریاضی،12 مارچ کومطالعہ پاکستان،14مارچ کوبائیالوجی اور کمپیوٹر سائنس،15مارچ کوترجمۃ القرآن اور18مارچ کواردو کا پیپر ہوگا۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلاس نہم کے سالانہ امتحان میں 20 مارچ کوانگلش، 22 مارچ کوبائیالوجی و کمپیوٹر سائنسز، 25 مارچ کوکیمسٹری و جنرل سائنس، 27 مارچ کوفزکس و اسلامیات اختیاری، 28 مارچ کوترجمۃ القرآن، 30 مارچ کواسلامک سٹڈیز، یکم اپریل کوریاضی، 3 اپریل کو اردو اور5 اپریل کو مطالعہ پاکستان(پاک سٹڈیز) کا پیپر ہوگا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں سالانہ ایس ایس سی (نویں اور دسویں جماعت) کے امتحانات، جو 14 مارچ کو ہونے والے تھے، کو 18 اپریل 2024 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ طلباء اور والدین کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے ساتھ ہونے والے امتحانات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور کے چیئرمین نے طلباء اور والدین کی اپیلوں کے بعد رمضان کو مدنظر رکھنے اور کمیونٹی کے جذبات کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیاجس کے بعد صوبے کے تمام بورڈ چیئرمینوں کی میٹنگ کے دوران امتحانات کو دوبارہ شیڈول کرنے کا متفقہ معاہدہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے