ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑے بحری جہازتیار، پہلے سفر کی دنگ کرنے والی تصاویردیکھیں

دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز27 جنوری سے اپنے اولین سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔

ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا بحری جہاز آئیکون آف دی سیز 27 جنوری 2024 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے اولین سفر پر روانہ ہوگا۔

رائل کیریبین نامی کمپنی کا یہ بحری جہاز اولین سفر میں ہزاروں مسافروں کو کیریبین لے کر جائے گا۔

رائل کیریبین گروپ کے ڈیزائن شعبے کے نائب صدر Sascha Lang کے مطابق یہ بہت بڑا جہاز ہے اور بچے اسے ضرور پسند کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئیکون آف دی سیز کے ڈیزائن پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور ہر حصے کا ڈیزائن مختلف ہے۔

اس جہاز میں متعدد تھیم سیکشنز موجود ہیں جیسے تھرل آئی لینڈ میں 6 واٹر سلائیڈز موجود ہیں جبکہ Absolute Zero نامی حصہ برف پر اسٹیکنگ کے لیے ہے۔

AquaDome نامی حصے میں آبشار نظر آئے گی۔

Sascha Lang نے بتایا کہ اس کروز جہاز میں مہمان ہمارے مختلف تھیم سیکشنز کی کھوج کر سکیں گے، جیسے رائل Promenade میں آپ سرف سائیڈ یا سینٹرل پارک میں چہل قدمی کر سکیں گے اور ایسا محسوس ہوگا کہ آپ کسی شہری علاقے میں گھوم رہے ہیں۔

اس بحری جہاز کے کمروں کو 28 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ان کمروں میں 3، 4، 5، 6 یا اس سے زائد افراد پر مشتمل خاندان قیام کر سکیں گے۔

v اس کی سب سے سستی ٹکٹ بھی 1820 ڈالرز کی ہے جسے خریدنے والا مسافر 7 راتوں تک ایک عام کمرے میں قیام کرسکے گا۔

اس کے مقابلے میں سب سے مہنگا ٹکٹ 3 منزلوں پر مشتمل کیبن کا ہے جہاں متعدد سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اس بحری جہاز میں 20 عرشے ہیں اور اس میں ایک وقت میں 5610 مسافر اور عملے کے 2350 افراد سفر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ یہ بحری جہاز 27 نومبر 2023 کو فن لینڈ میں رائل کیریبین کے حوالے کیا گیا تھا۔

اس بحری جہاز کی تعمیر 900 دنوں میں مکمل ہوئی اور 27 جنوری کو یہ میامی سے کیریبین کے لیے روانہ ہوگا۔

یہ 1198 فٹ بلند جہاز ہے جس کا وزن 2 لاکھ 50 ہزار 800 ٹن ہے، اسی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کروز شپ قرار دیا گیا ہے۔

اس پر سفر کرنے والے افراد کو متعدد قسم کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اس میں 40 ریسٹورنٹس بھی موجود ہیں جبکہ کمپنی کے مطابق اس میں بہت بڑا سوئمنگ پول بھی ہے جبکہ پہلی بار کسی جہاز میں واٹر پارک مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس میں 6 واٹر سلائیڈز ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے