گلوکار راحت فتح علی خان کا ذاتی ملازم پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل
دنیا بھر میں مقبول پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی اپنے ملازم پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو اپنے ذاتی ملازم کے ساتھ بد سلوکی اور تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان شور شرابہ کرتے ہوئے اپنے ملازم سے پوچھ رہے ہیں کہ میری بوتل کہاں؟ اور اس کے ساتھ ہی گھریلو ملازم پرلاتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔
آن لائن ویب سائٹ پرگردش کرنے والی مبینہ ویڈیو میں موقع پرموجود دیگرملازمین راحت علی فتح علی خان کو ملازم پر تشدد سے روک نہ پائے جبکہ ملازم جان بخشی کے لیے واسطے دیتارہا۔