دلہن نے بچے کو تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دلہن نے ساتھ بیٹھے بچے کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی کی تقریبات کے دوران اکثر مضحکہ خیز واقعات پیش آتے ہیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چند لمحوں میں ہی وائرل ہوجاتی ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بے ساختہ قہقہ لگانے پر مجبور ہوگئےہیں۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر اظہار احمد کے پیج سے شیئر کی گئی جس میں مسکرانے کی ایموجیز کے ساتھ برائیڈل اور وائرل کے ہیش ٹیگ استعمال کیے گئے۔

https://www.instagram.com/reel/C2MbT03PIba/?utm_source=ig_web_copy_link

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن صوفے پر بیٹھی ہوئی ہے اور قریب ایک بچہ بھی موجود ہے جو بے دھیانی میں دلہن کے عروسی لباس پر بیٹھا ہوا ہے۔

دلہن بار بار اٹھنے کی کوشش کرتی ہے لیکن بچے کے بیٹھے ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرپاتی۔

اچانک ہی دلہن غصے میں آجاتی ہے اور بچے کو تھپڑ رسید کردیتی ہیں جس کے نتیجے میں بچہ نیچے گر جاتا ہے اور رونا شروع کردیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے